شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا کہ سابق دور میں کرپشن، سفارش، دھاندلی یا نمائشی منصوبوں سے نہیں بلکہ عملی طور پر عوامی خدمت کے منصوبوں کا آغاز کر کے عوام کوریلیف دیاگیا میٹرو بس سروس ، اورنج ٹرین سمیت دیگر عوامی منصوبہ جات آج بھی شہباز شریف کے دور حکومت کی یاد دلاتے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے اڑھائی سالوں کے دوران پنجاب کے اندر کوئی قابل ذکر میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا عوام کو ریلیف کے نام پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ،تشدد قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت بھی اس پر پاکستان کے حکمرانوں کو عالمی برادری کا ضمیر جگانے کیلئے پہلے اپنے ضمیر کو بیدارکرنیکی ضرورت ہے حکومت اندرونی وبیرونی طور پر ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اس کی پالیسیوں میںکوئی تسلسل نہ ہے ۔