شرقپورشریف ( نامہ نگار ) ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ فلسطین میں مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں اسرائیل کی اس بربریت پر اقوام عالم کو جگانا ہوگا کہ مسجد اقصیٰ میں پر امن نمازیوں کا قتل عام کر کے دہشتگردی کی نئی مثال قائم کی، یہودیوں کی یہ بدمعاشی سراسر دہشت گردی ہے۔ ہم تمام عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں کہ اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کریں، اسرائیل ظلم ، خونخواری اور انسانیت کی پامالی کی آخری انتہا کو پہنچ گیا ہے ، سلامتی کونسل اور او آئی سی کے اجلاس فوری طور پر بلائے جائیں، اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کا قتل عام فوری رکوایا جائے، میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کے لیے یک جان اور یک آواز ہیں، عید الفطر کے دوران معصوم نمازیوں اور فلسطینیوں پر حملہ کرنا غیر انسانی فعل ہے۔