ممکنہ سمندری طوفان‘ مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت

کراچی(اے پی پی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خطرناک مخدوش  عمارتوں کے مکینوںکوخبردارکیاہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطران عماررتوں کو فوری خالی کیا جائے۔ ایس بی سی اے کی جانب سے واضح کیا ہے کہ ماہرین موسمیات کی حالیہ پیشنگوئی کے مطابق سمندری طوفان کے سبب کراچی میں تیزہواں کے ساتھ بارش  کے امکانات ہیں۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ بارشوں میں پانی کے رسائو کے باعث مخدوش حالت عمارتوں کے زمین بوس ہونے اور بجلی کے شاٹ سرکٹ کے سبب آتشزدگی کے سبب اندوہناک حادثات پیش آنے کے خدشات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں جس کے پیش نظر ایس بی سی اے نے اس زمرے کی تمام عمارتوں جنہیں ماہر تعمیراتی انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی نے اب تک کے سروے میں خطرناک مخدوش اور ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے مکینوں، استعمال کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لئے ان عمارتوں کا استعمال فوری ترک کرکے انہیں خالی کردیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن