کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹلیکچوئل فورم آف پاکستان کے سرپرست اعلی اور عالمی امت مشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی نے متنازع عید کے چاند کی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں صدر پاکستان عارف علوی صاحب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے1% لوگوں کو خوش کرنے کے لئے 99 % پاکستانیوں کو ناراض کیا اور امت رسولﷺ میں تفرقہ ڈالنے کی سازش کی ان لوگوں کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ ان کے خلاف تحقیقات کر کے سخت ترین کارروائی کی جائے اوران عناصرکا پتہ چلایاجائے جن لوگوں کے اشارے پر امت کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے والے عناصر کی سرکوبی کی جائے۔