ملکی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،شیخ آفتاب

سنجوال کینٹ(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے 2013میں اقتدار میں آنے کے بعد جس طرح ملک و قوم کے مسائل حل کیئے اس کی مثال نہیں ملتی موجودہ حکمرانوں نے ملک کا ستیا ناس کر دیا معیشت تباہی کا شکار ہے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے بے تحاشہ مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ قوم اب بھی میاں نواز شریف کو یاد کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیک اجمل محمود،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ ناصر محمود،طلال بٹ،میاں راشد مشتاق،حامد قدوس،ملک نعیم ، حا جی مبارس خان،ڈاکٹر زعفران خان،ماسٹر رضوان خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سابقہ دور میں جس وقت مسلم لیگ نون اقتدار میں آئی تھی تو اس وقت بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ دہشتگردی عروج پر تھی معیشت کا برا حال تھا لیکن میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات ایک کر کے نا صرف ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیدنگ کا بھی خاتمہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن