شہباز شریف کی راغب نعیمی سے ملاقات‘ محفوظ الرحمان‘ تاجور نعیمی کے انتقال پر تعزیت 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہباز شریف نے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پروفیسر محفوظ الرحمن نعیمی اور تاجور نعیمی کے انتقال پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر راشد نعیمی، عاتق نعیمی، اطہر نعیمی، سہیل انور، حافظ عبداللہ نعیمی، حافظ حسین نعیمی اور ایڈووکیٹ آمنہ فاطمہ بھی موجود تھے۔ میاں شہباز شریف نعیمی خاندان کے بزرگوں کے ساتھ چوک دلگراں میں گزارا ہوا وقت اور یادیں دھرائیں اور کہا کہ مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دین کے لئے خدمات قابل رشک اور روز قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔ دین کی اشاعت و ترویج، تعلیم کے فروغ اور معاشرے کی اصلاح کے لئے نعیمی خاندان کا کردار قابل تقلید ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ سے ہمیشہ اعتدال اور امن پسندی کا درس دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن