رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) دمہ ایک موذی مرض ہے،ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 339 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں، جن میں 4 لاکھ افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، دمہ کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن مناسب طریقے سے کنٹرول کر کے اس موذی مرض کے حملے سے بچاجا سکتا ہے، ان خیالات کااظہارشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال شعبہ امراض سینہ وتپ دق کے ایچ اوڈی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعمران بشیرنے کیا۔