اﷲ آباد کا واحد یو ٹیلٹی سٹور اور ڈاکخانہ ختم کر دیا گیا

اللہ آباد(نمائندہ خصوصی)چند ماہ قبل حکومت نے نام نہاد مالی نقصان کا بہانہ بنا کر شہر میں موجود ہزاروں غریب اور متوسط طبقے کے لیے ڈاک خانہ کی سہولت کو اچانک ختم کر دیا۔ ڈاکخانہ تقریبا 150 سال سے قائم تھا ڈاکخانہ کی بندش کے باعث اللہ آباد اور گردونواح کی درجنوں بستیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اب عوام کو بنیادی سہولتوں کیلئے سات کلو میٹر دور لیاقت پور جانا پڑتاہے ابھی عوام اس پریشانی کو بھولے نہیں تھے کہ حکومت نے شہر اور علاقہ کے واحد یوٹیلیٹی سٹور کو بھی بند کر دیا۔معیزحیدر، خواجہ محمد نعیم، سید حبیب احمد شاہ ،سعید احمد، سید اللہ وسایا شاہ  ودیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈاکخانہ اور یوٹیلیٹی سٹور جیسی بنیادی عوامی سہولتوں کو بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن