قطب پور (نامہ نگار) عمران نیازی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں میا ں شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملنے کے باوجود لاہور ہائی کوٹ کا حکم نہ صرف ہوا میں اڑا دیا بلکہ ان کو باہر جانے کی اجازت نہ دیکر توہین عدالت کررہے ہیںحدیبیہ پیپر مل کے مقدمہ کو دوبارہ شروع کر کے اپنے دل کو بہلانے کی نا کام کوشش کررہے ہیں۔یہ مقدمہ تمام اعلیٰ عدالت سے خارج ہونے کے باجود سپریم کوٹ نے بھی نیب کی اپیل کو بھی خارج کردیا تھا حکومت اندورنی اور بیرونی محا ذ پر فیل ہو چکی ہے سعود ی عرب سے فطرانہ میں چاول مانگ کر پوری دنیا میں بدنامی کرا دی ۔ یہ با ت سابق و فا قی وزیر ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن ملتان عبدلرحمن خان کانجو نے اپنی رہائشگا ہ پر مسلم لیگ ن کے عہدید راں سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک اسلم اعوان ‘عمر سرور‘فاروق ہاشمی ‘کامران لنگڑیال‘ ملک سلیم اعوان‘ شہباز طور ‘چوہدری تصدق آرائیں و دیگر سے عید کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے کہی۔