سانحہ  ماڈل ٹائون کے ملزم عبرتناک انجام کو پہنچیں گے: طاہر القادری 

May 16, 2021

 لاہور( خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور اسیران کو عیدالفطر پر عید کے تحائف بھجوائے ،شہدا کے ورثاء کے بچوں اور بچیوں کو عیدی دی اور ان کے صبر و استقامت اور مشن کے ساتھ وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ بے گناہوں کی جانیں لینے والے ظالم اپنے عبرت ناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7 سال سے غیر جانبدار تفتیش کا حق مانگ رہے ہیں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود انصاف نہیں مل رہا،تاہم ہم مایوس نہیں ہیں، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش سے ہی قاتلوں کے چہروں پر پڑے ہوئے نقاب ہٹیں گے۔

مزیدخبریں