ملائیشیا میں کرونا کیسز‘ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

May 16, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملائیشیا میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد 18 سے 27 جون تک شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن کے 8 ویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سلطان اذلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں رواں سال ٹورنامنٹ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اگلے سال اپریل میں منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو انفرادی کوچنگ عملہ کی جانب سے وقتا فوقتا مکمل ایس او پیز کے ساتھ جسمانی تندرستی کو بہتر بنانے کیلئے پوری توجہ دی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کو بھی اس سلسلے میںکروناکی پہلی ویکسین لگا دی گئی ہے۔      

مزیدخبریں