اسرائیل جارحیت سے تحریک آزادی کودبانہیں سکتا: تطہیرالحسن ترمزی

May 16, 2021

بہاول پور(نیوز رپورٹر) فلسطینی نمازیوں پراسرائیلی حملہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔قبلہ اول کی بازیابی پوری ملت اسلامیہ کی گردنوں پر قرض اور فرض ہے ۔ اسرائیل جارحیت سے تحریک آزادی کودبانہیں سکتاہے ان خیالا ت کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی سٹی بہاول پورکے صدر تطہیرالحسن ترمزی (پپو بھائی )نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ27  ویں شب مسجد اقصی میں پرامن طورپرعبادت کرنیوالے مسلمانوں پر تشددکی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل ناجائزریاست ہے ۔اسلام کی عالمی تحریک سرزمین فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی مکمل نابودی سے کم کسی شے پر راضی نہیں ہوگی ۔ 

مزیدخبریں