جوتے نہ دینے کا رنج ٗ بگڑے رئیس زادوں کا دکاندار پر تشدد ٗ شیشے توڑ دیئے

وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت )دکان نہ کھولنے کا رنج ٗ بگڑے رئیس زادوں کا دکاندار پر تشدد ٗ شیشے توڑ دیئے تفصیل کے مطابق چاند رات کے موقع پر نامعلوم افراد نے کارخانہ بازار میں واقع نجی شوز سٹور پر شوز نہ دینے پر اینٹیں مار کر شیشے توڑ دئیے  بیرون ملک میں مقیم تاجرحاجی لیاقت علی کی دکان پر ایک نامعلوم شخص آیا اور کہا کہ دکان کھول کر ہمیں شوز دو جس پر دکان مالک نے کہا کہ دکان نہیں کھول سکتے سختی ہے جس پر وہ اشتعال میں آگیا اور ساتھیوں کو بلا لیا جنہوں نے اینٹیں مار کر پلازہ کے لاکھوں روپے کے فرنٹ شیشے توڑ دیے اور دکان مالک کو بھی زدو کوب کیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے 15 پر کال کرنے پر پولیس 3گھنٹہ تاخیر سے پہنچی دکان مالک لیاقت علی نے کہا کہ پولیس فوری ملزمان کو گرفتارکر کے میرا ہونے والا نقصان پورا کرے۔

ای پیپر دی نیشن