میلسی(نمائندہ نوائے وقت) 17مئی سے لاک ڈائون ختم کرنے کا حکومتی اعلان قابل ستائش ہے۔ عید کے دوران لاک ڈائون کا شکار تاجر شدید معاشی بحران کا شکار رہے حکومت نے حالات کا درست ادراک کرتے ہوئے لاک ڈائون کو ختم کرنے کا فیصلہ کر کے ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری کے سامنے بند باندھ دیا ہے۔ تاجر بھائی کاروبار کے دوران خود اور خریداروں سے کروناوبا ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بنوائیں ان خیالات کا اظہار مختلف تاجر رہنمائوں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے خاتمے کے فیصلے پر کیئے گئے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید شیراز احمد کاظمی، محمد اقبال، وسیم احمد شیخ ، حافظ محمد اطہر، ملک امیر بخش، حاجی منظور احمد کاشی ، محبوب احمد لکھیسر، چوہدری وحید الرحمان، ندیم حیدر خان کھچی، چوہدری اسلم، سید شہزاد کاظمی، حافظ ممتاز احمد راں، ملک محمد سلیم، چوہدری رضوان حنیف، مظہر خان سندھڑ، رائو ریاض احمد ضیائ، ماجد رشید مونی، چوہدری محمد اکمل تاجر رہنمائوں نے کہا کہ کرونا کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر نے پاکستان میں بھی مشکل حالات پیدا کر دیئے جس پر حکومت نے سال کے سب سے اہم تہوار عید الفطر پر لاک ڈائون کا فیصلہ کیا۔