ملتان (نیوز رپورٹر)میٹھی عید پر سویاں، پھینیاں، شیر خورمہ جیسے من پسند روایتی پکوان دستر خوانوں کی زینت بنے رہے۔ عید الفطر جسے میٹھی عید بھی کہاجاتا ہے کے موقع پر سویاں اور میٹھے پکوان خصوصی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔ عید پھیکی اور ادھوری رہتی ہے۔ چاند دکھائی دینے کے فوراً بعد جہاں عید منانے کی دیگر تیاریاں ہو جاتی ہیں خواتین بالخصوص دادیاں اور نانیاں اور مائیں عید کیلئے سویوں، پھیونیوں، کھیر، شیر خورمہ اور قوت بخش اور لذیز پکوان کی تیاری میں مصروف ہو جاتی اور عید کے موقع پر مہمانوں کی توقع کیلئے یہ پکوان دستر خوانوں کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔