ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر صحافی ایم ایچ ضیائی علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز مسجد جنازہ گاہ منظور آباد میں ادا کی گئی جس میں عزیز اقارب کے علاؤہ سینر صحافیوں سردار ظفر اللہ خان ٗ مظہر جاوید سیال ٗ خلیل بھٹی ٗ سعید اللہ درانی ٗ دل محمد خان ٗ عمران عمرانی ٗ ندیم حیدر ٗ اعظم جہانگیر ٗ مظفر اویسی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔