غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی پرعالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت:عبدالغفور

عالیوالا ( نمائندہ نوائے وقت ) یہود ہنود اسلام کے ازلی دشمن اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری بچوں عورتوں جوانوں کو شہید کر کے آبادی کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کیا جارہاہے ۔غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی پرعالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ ہم عمران خان کے ویژن کو سراہتے ہیں جنہوں نے اسرائیلی یہودیوں کیخلاف کھل کر مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔ ان خیالات کا اظہار سردار عبدالغفور ڈیویآنی ٗعطااللہ نتکانی ٗ مرتضی میرانی ٗ سردار امان اللہ چنگوانی ٗ عارف مستوئی ٗملک مظفر طارق جلبانی ٗ نعیم  سکھانی نے مشترکہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عید کے موقع پر بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس طرح کرونا وباء کو کنٹرول کیا اور اس کو بڑھنے سے روکا قابل تحسین ہے ۔

ای پیپر دی نیشن