شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدرڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے منفی رول کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ و مسترد شدہ قیادت نے بھرپور کوشش کرکے دیکھ لی انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی اب یہ مایوسی اور تقسیم کا شکار ہے ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب بھی جاری رہیگا‘ عمران خان ملکی تعمیروترقی کیلئے جس طرح کوشاں ہیں وہ قابل ستائش ہے ، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اب اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ، اپوزیشن کے منفی حربے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں انہیں بلیک میل کیا یا جھکایا نہیں جاسکتا۔