فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہقرآن حکیم پاک میں سودکو اللہ اوررسولؐ کے ساتھ کھلی جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے ، اس لیئے سودکی لعنت سے بچنے سے ہی ہم پراللہ کی رحمتوںکانزول ہوگا سودی نظام ختم کئے بغیرملک ترقی نہیںکرسکتاکیونکہ سودسے ملکی معیشت کمزوراورغربت، مہنگائی وبے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے، اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا کہ سودلینے اوردینے والے دونوںگناہ کبیرہ کے مرتکب ہوتے ہیںاس لئے سودکی لعنت سے بچناہمارادینی ایمانی فریضہ ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میںرائج سودی نظام نے ملکی معیشت کی جڑیںکھوکھلی کردیں ہیں ۔ملک سودی نظام کی وجہ سے اربوںکھربوںروپے کامقروض ہے اورمزیدقرضوںکے بوجھ تلے دبتاجارہاہے جس سے نجات پانے کیلئے تمام مکاتب فکر کوجدوجہدتیزکرناہوگی، سودی نظام کے خاتمہ کیلئے تمام دینی جماعتیںمتحدہوجائیں، انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام عدل ومعیشت ہی ہمارے تمام ترمسائل کاواحدحل ہے اور ہماری دنیاوآخرت کی تمام ترکامیابیاںاور کامرانیاں صرف اورصرف اللہ تعالیٰ اوراسکے رسولﷺکی تعلیمات پرعمل کرنے میںہی مضمر ہیں۔