جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی وائس چیئرمین میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ تمام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ یںاوراسرائیلی و بھارتی حکمرانوں کو جارحیت روکنے پر مجبور کریں، اپنے ایک بیان میں میجر حسن سردار نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کورونا ویکسین فوری طور پر فراہم کی جائے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کورونا وباء کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سفاکی کی نئی بدترین مثال رقم کررہی ہے۔
مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں:میجر حسن سردار
May 16, 2021