ضمنی انتخاب  میںن لیگ کی کامیابی ملک کی تاریخی خدمت کا صلہ ہے:عزیر بھٹی

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عزیر بھٹی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی دراصل میا ں برادران کی عوام دوستی اور ملک و قوم کی تاریخ ساز خدمت کا صلہ ہے، حکمرانوں کو پتہ چل چکا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے فیئر الیکشن جب بھی ہوئے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے فتح نصیب ہوئی، 2018ء کے عام انتخابات میں نواز لیگ کا مینڈیٹ چرایا گیاورنہ آج میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن اور عوام کو تاریخ ساز ریلیف فراہم ہوگا، اپنے ایک بیان میں عزیر بھٹی نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی دھاندلی زدہ حکومت قائم ہوئی ہے۔ملک مشکلات کا شکار ہے اور عوام بدحالی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جنہیں ریلیف دینے کے حکومتی وعدے اور دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں جس کے باوجود پارٹی فعال ہے اور ملک بھر کے عوام پہلے سے بڑھ کر پارٹی قیادت کے ساتھ ہیں اور بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشنوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے اس سے نہ صرف پارٹی قائدین سرخرو ہوئے ہیں بلکہ کارکنوں کے بھی حوصلے بلند ہوئے ہیں حالیہ کامیابیوں نے ثابت کر دیا کہ قوم میاں برادران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن