شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) ایکسئین سٹی راشد سومرو کی ہدایت پر ایس ڈی او عطاء آباد سب ڈویژن محمد فاروق نے عید کی تعطیلات میں بھی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا اور درجنوں بجلی چوروں کو پکڑ کر ان کو جرمانے کے بل ڈال دئیے ایس ڈی او کی زیر قیادت ٹیم میٹر انسپکٹر اختر نیازی ، ایل ایس محمد شاہد ، ذیشان یوسف ، خالد محمود اور دیگر نے ہائوسنگ کالونی، بدوروڈ، برج والا، ٹیوب ویل نمبر 5 پر چھاپے مارے علاوہ ازیں ایس ڈی او محمد فاروق نے بتایا کہ لائن سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کیساتھ ساتھ بجلی کی لائنوں کی مرمت کے دوران سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھیں ۔