سعودی عرب ، دہشت گردی میں ملوث  3 مجرموں کے سرقلم

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث تین مجرموں کے سرقلم کردیے گئے ۔ان میں دو سعودی اورایک یمنی شہری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہری محمد بن الخدر بن ہاشم العوامی کودہشت گردی سیل میں شمولیت اختیارکرنے، سکیورٹی میں خلل ڈالنے، افراتفری پھیلانے، سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن