رحیم یارخان(این این آئی)نہری پانی نہ ملنے پر کسانوں نے تپتی دھوپ میں مرغے بن کر انوکھا احتجاج کیا دوران احتجاج ایک کسان بے ہوشہ گیا ٹلو بنگلہ اور ملحقہ چکوک کے زمیندار وں نے سونا خان بھٹو کی سربراہی میں نہری پانی کی بندش،کے خلاف مرغے بن کر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں کئی ماہ سے نہریں بند ہیں جس پر ہم نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ، فصلیں سوکھ گئیں جانور بھی نڈھال ہو گئے ہیں کوئی ہمارا پرسان حال نہیںہے ،پانی کی کمی کی وجہ سے کپاس کی فصل کاشت نہ ؟ں کرسکے اگر ہمیں پانی ناں دیاگیا تو تخت لاہور جاکر احتجاج کریں گے ہمارے جانور پیاسے مر رہے ہیں حکمران خاموش کیوں ہیں ،پانی نا ہونے سے باغات شدید متاثرہوئے ہیں ہماری زمینیں بنجر ہو چکی ہیں۔
رحیم یارخان‘نہری پانی نہ ملنے پر کسانوں کا تپتی دھوپ میں مرغا بن کر انوکھا احتجاج
May 16, 2022