وزیراعلی اورمریم نواز شریف 19 مئی کو سرگودھا  میں جلسہ سے خطاب کرینگے

May 16, 2022


سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اور خاتون راہنما مریم نواز شریف 19 مئی کو سرگودھا آئیں گے جو کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی گئی۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید،ضلعی صدر سابق ایم پی اے چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں اور سنئیر نائب صدر و سابق مئیر ملک اسلم نوید نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کو درخواست دی کہ وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اور راہنما مریم نواز شریف 19 مئی کو سرگودھا آمد پر شام چھ بجے کمپنی باغ فٹبال گراؤنڈ میں خطاب کریں گے جس کے لئے اجازت دی جائے اس جلسہ عام کے تمام اخراجات اپنی گرہ سے کئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں