کاغذی جہازوں کا عالمی مقابلہ  پاکستانی نے میدان مار لیا

May 16, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کاغذی جہازوں کا عالمی مقابلہ پاکستانی نوجوان رانا محمد عثمان سعید نے اپنے نام کرلیا ہے۔محمد عثمان سعید کا کاغذ سے بنا جہاز 14 اشارعیہ 86 سیکنڈز ہوا میں رہا۔ سربیا کے لازر کرسٹک کا کاغذ کا جہاز 200 فیٹ سے زیادہ دور جا کر گر گیا۔یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالزبرگ میں منعقد کرایا گیا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کاغذ کے جہاز بنانے اور اڑانے کے شوقین افراد نے اپنی صلاحیت کا استعمال کیا۔اس عالمی مقابلے کو ’’پیپر پلین ورلڈ چیمپئن شپ ‘‘ کہا جاتا ہے جو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے تاہم عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلا کے سبب 2019 ء کے بعد یہ رواں سال پہلی بار منعقد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں