نوول کرونا وائرس سے متاثر شنگھائی کاروبار کی مرحلہ وار بحالی کو فروغ دے گا

شنگھائی (شِنہوا)چین کا معاشی مرکز شنگھائی نوول کرونا وائرس سے بچا کے لئے ہفتوں سے بند شاپنگ مالز ، سبزی منڈیاں اور ہیئر سیلون جیسے کاروبار کو پیر سے بتدریج دوبارہ کھولے گا۔شہر کے نائب میئر چھن ٹونگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ شنگھائی روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کاروباری مراکز کو کھولنے اور عملے کی واپسی کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔چھن نے مزید کہا کہ شاپنگ مالز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، سپر مارکیٹس، سہولت مراکز اور ادویات کی دکانوں جیسے تجارتی مراکز بتدریج منظم طریقے سے  دوبارہ  کام شروع کریں گے۔ جبکہ سبزی منڈیاں اور ہیئرسیلون محدود صلاحیت کے ساتھ بتدریج  اپنی جگہ پر  کاروبار دوبارہ شروع کریں گے۔چھن نے کہا کہ شہر میں کام کرنے والے تجارتی مراکز کی تعداد 1 ہزار 400 کی کم ترین سطح سے بڑھ کر 10 ہزار 625 ہوچکی ہے جس سے آرڈرز کی یومیہ ترسیل 50 لاکھ  تک پہنچ گئی ہے۔شنگھائی میں ہفتے کو نوول کرونا وائرس کے مقامی طور پر منتقل شدہ 166 اور بغیر علامت والے مقامی 1 ہزار 203 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن