تحریک انصاف نے ہمیشہ مفروضوں اور الزام کی سیاست کی: شیری رحمان 


اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی ونائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میری حکومت کے خلاف سازش" کے بعد پیش کی جاتی ہے "مجھے مارنے کی سازش ہو رہی ہے تحریک انصاف کے خلاف "بیرونی سازش" کا بیانیہ ناکام ہو گیا تو عمران خان نے نیا منصوبہ بنا لیاعمران خان اپنے کارکنان کو احتجاج میں شرکت کرنے کیلئے اب بلیک میل کر رہے ہیں عمران خان اپنے سیاسی مفاد کے لئے کچھ بھی کہہ اور کر سکتے ہیں یہ کیسی سازشیں ہیں جن کا اعلان ہر بار جلسوں میں کیا جاتا ہے؟انہوں نے اپنے کارکنان کو گمراہی کے علاوہ کچھ نہیں دیاتحریک انصاف نے ہمیشہ مفروضوں اور الزام تراشی کی بنیاد پر سیاست کی ہے شیری رحمان نے کہاکہ انہوں نے پہلے 35 پنکچر اور کرپشن کے نام پر بیانیہ بنایا اب سازش کے نام پر بنا رہے ،عمران خان اور تحریک انصاف کے پاس اس کے علاوہ کوئی سیاسی وژن نہیں۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر راتوں رات قابو پایا نہیں جاسکتا، پانی کی کمی پاکستان کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے ،اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کے ماحول سے جڑی ہوئی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے کوئی ملک اکیلا نہیں لڑ سکتا، لیکن اقدامات کیے جاسکتے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ پگھلتے گلیشیرز، بارشوں میں وقفہ اور دریائے سندھ کے باعث پانی کا تنا پیدا ہو رہا ہے، فصلوں اور مویشیوں کے بچا کے لیے پانی کے تنا سے متعلق جلد اقدامات کرنے ہوں گے ،شیری رحمان نے کہا کہ ملک کی 90 فیصد زراعت دریائے سندھ پر انحصار کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن