چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی میرانشاہ خودکش حملے کی شدید مذمت

May 16, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہیچیئرمین سینیٹ کا سیکیورٹی اہلکاروںسمیت متعدد افراد کی شہادت پر رنج و غم اورافسوس کا اظہارکیا محمد صادق سنجرانی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی چیئرمین سینیٹ کا شہید لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراصفر اورسپاہی قاسم مقصود کوخراج عقیدت پیش کیا۔

مزیدخبریں