چیئرمین علماء کونسل طاہرمحمود اشرفی کی سکھ شہریوں کے قتل کی شدیدمذمت

May 16, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان علما کونسل اور اتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا یہ سفاکانہ قتل کا واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو چاہیئے کہ صوبے میں شہریوں بالخصوص غیرمسلم پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کی جلد اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بد امنی چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں