کوئٹہ (بیورورپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسائل سے باخبر نمائندوں کو کامیاب کرائیں ، کلی ترخہ اور کلی مبارک کے معتبرین کا میر ریاض احمد رئیسانی کے نام پر متفق ہونا انتہائی خوش آئند عمل ہے ، سردار صالح محمد بھوتانی ، میر فرید رئیسانی اور دیگر رہنمائوں کو عوام دوست جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائ میر عرفان احمد رئیسانی ، جمعہ رئیسانی ، میر جمعہ رئیسانی و دیگر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کلی ترخہ ، کلی مبارک سے ٹکری نور احمد رئیسانی اور میر حمید رئیسانی کی قیادت میں علاقے کے معتبرین نے ملک ریاض رئیسانی کی حمایت کی۔ مقررین نے علاقہ معتبرین اوراہم سیاسی وسماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاض رئیسانی علاقے کے مسائل سے آگاہ نوجوان امیدوار ہیں ان کی کامیابی سے علاقے کے مسائل حل ہوں گے میر عرفان رئیسانی نے دشت سپیزنڈ وارڈ نمبر پانچ اور چھ سے ٹکری اسحاق جتک اور ٹکری نوراحمد رئیسانی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے میدان میں اترے ہیں اور ان شاء اللہ الیکشن کا دن ہماری کامیابی کی نوید لے کرطلوع ہوگا۔