بیورورپورٹ ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مختلف سرکلزمیں غیرقانونی برقی کنکشنز کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوسنٹرل سرکل کوئٹہ اور لورالائی سرکل کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران کیسکوبروری سب ڈویڑن کوئٹہ کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ خروٹآباد پولیس کی مدد سے نواحی علاقہ خروٹ آباد میں بجلی چوروں کیخلاف مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران تین بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا جنھیں بعد ازاں 3لاکھ روپے جرمانہ کی مد میں ادائیگی کے بعد رہا کر دیا گیا اسکے علاوہ کچلاک سب ڈویڑن نے کارروائی کے دوران 3غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتار کر قبضے میں لیے گئے۔ اسی طرح کیسکولورالائی سرکل لورالائی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 5غیر قانونی ٹرانسفارمرزا تارکر قبضے میں لئے گئے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر8زرعی ٹیوب ویل اور کرش پلانٹ کیکنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔