کوئٹہ (بیورورپورٹ ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رواں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے کونسلر امیدوار جنہیں پارٹی نے ٹکٹ ًجاری کیا ہوا ہے جن کا انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ ہے وہ ہی کارکن پارٹی کا امیدوار ہوگاجبکہ آزاد حیثیت سے پارٹی کے نام پر کوئی کونسلر نہیں ایسے کارکن یا امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کووہ فوری طور پر پشتونخوامیپ کے نام پر بلدیاتی انتخابات سے دستبردار ہوجائے دیگر صورتحال میں پارٹی ایسے کارکنوں اور امیدواروں کیخلاف تادیبی کارروائی کریگی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارٹی امیدواروں جن کا انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ ہے کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں۔
انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ کے حامل ہی پارٹی امیدوار ہونگے :پشتونخواملی عوامی پارٹی
May 16, 2022