عمر سرفرازچیمہ نے آئین،قانون ،عدالتوں کا مذاق اڑایا: عمران گورایہ 

May 16, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن پنجاب عمران گورایہ نے سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب نے اپنے منصب کے وقارکو مدنظر نہیں رکھا۔انہوں نے صوبے میں آئینی ڈیڈ لاک پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی اور مخصوص اشارے پر آئین شکنی کے مر تکب ہوئے۔عمران گورایہ نے کہا کہ عمرسرفراز چیمہ کے اقدامات نے آئینی مناصب پر فائز شخصیات کے کردار کو متنازعہ بنادیاتھا۔سابق گورنر پنجاب نے مخصوص سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔آئینی مناصب پر فائز شخصیات کی طرف سے آئین شکنی قابل افسوس ہے۔آئینی مناصب پر فائز شخصیات کامخصوص سیاسی قوتوں کاآلہء کار بنناقابل مذمت ہے۔عمر سرفرازچیمہ نے آئین،قانون اورعدالتوں کا کھلے عام مذاق اڑایا۔

مزیدخبریں