کمشنر رخشان کا ڈی ایچ کیو خاران، سہولتوں کا جائزہ

May 16, 2022

خاران(نامہ نگار)کمشنر رخشان میر سیف اللہ خان کھیتران نے   ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران  کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات اور ایمرجنسی وارڈ   سمیت دیگر تمام شعبہ جات کا  بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات اور علاج ومعالجے سمیت دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر  کمشنر رخشان ڈویڑن میر سیف اللہ خان کھیتران  کو ایم ایس ڈی ایچ کیو خاران نے ہسپتال   میں عوام کے علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے ہسپتال میں صفائی اور ادویات اور عملے کی غیر موجودگی اور غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔اس حوالے سے  ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں