کوئٹہ (بیورورپورٹ ) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی کے جنگلات میں لگیآگ پر 5دن گزر جانے کے باوجود بھی قابو نہیں پایاجاسکا البتہ زمری میں لیویز اور محکمہ جنگلات کے حکام نے اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھا دی۔9مئی کو بلوچستان کے علاقے مغل کوٹ میں مبینہ طورپرآسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ نے موسیٰ خیل ،شیرانی ودیگر علاقوں کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ خیبرپشتونخوا میں آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں لگنے والیآگ تیز ہوائوں کی وجہ سے شیرانی ،موسیٰ خیل اور کوہلو تک پہنچی ہے محکمہ جنگلات کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچی ہوئی ہے اور 4دن سے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔
موسیٰ خیل اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر 5دن بعد بھی قابو نہیں پایاجاسکا
May 16, 2022