لاہور(نامہ نگار) اکبری گیِٹ پولیس نے 7 قمار بازوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کر 7 قمار بازوں محسن،اشرف،شجاع الدین، سجاد، عثمان، نور فروش اور وسیم کو کجی دانہ اور تاش پر جواء کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے 24 ہزار نقدی، کجی دانہ،ایل سی ڈی ،موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان قمار بازی کے ساتھ ساتھ مفرور مجرمان کو پناہ بھی دیتے تھے۔
اکبری گیٹ :7 قمار باز گرفتار ، 24 ہزار نقدی، کجی دانہ،ایل سی ڈی ،موبائل فون اور تاش برآمد
May 16, 2022