روزنامہ’’نوائے وقت’ کے بزرگ قاری ’اکرام اللہ خان انتقال کر گئے

May 16, 2022

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)روزنامہ’’نوائے وقت’ کے بزرگ قاری ’اکرام  اللہ خان انتقال کر گئے،اپنے آبائی گاؤں سپرد خاک۔تفصیل کے مطابق  تحریک انصاف کے   رہنماء عمران اللہ خان کے والد بزرگ قاری’’نوائے وقت’’حاجی اکرام اللہ خان 88برس کی عمر میں رضا ئے  الہی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اْن کے آبادئی گاؤں ہردوپور میں سپِرد خاک کر دیا گیا۔نمازے جنازہ میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔مرحوم عرصہ تیس سال سے روزنامہ ’’نوائے وقت’’کے قاری رہے اور اصول پسند، بااخلاق ،ملنسار اور ہمدردل شخصیت کے  مالک تھے۔ان کی وفات پر علاقہ  کی ہر ایک آنکھ آشکبار تھی۔

مزیدخبریں