داتا دربار:نالے سے نومولود ،ہوٹل سے پردیسی،بیدیاں روڈ نہرسے  نامعلوم شخص کی نعش برآمد


لاہور(نامہ نگار) داتا دربار کے علاقے میں گندے نالے میں نومولود بچے کی لاش دیکھ کر شہری نے ون فائیو پرپولیس کو اطلاع کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ داتادربار پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ داتا دربار کے علاقہ میں ایک ہوٹل میں 75 سالہ مہمان علی احمد پراسرارطور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 75 سالہ متوفی علی احمدراولپنڈی کا رہائشی تھا اور وہ محنت مزدوری کیلئے لاہور آیا ہوا تھا۔جبکہ بیدیاں روڈ کے قریب بی آر بی نہر میں نامعلوم شخص کی تیرتی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے نعش نہر سے باہر نکا ل کرمردہ خانہ منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن