انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی: راجہ پرویز

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آئندہ  عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے کلین سویپ کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر آصف بشیر بھاگٹ ،پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو تحصیل وزیرآباد کے سینئر نائب صدر سرفراز احمد ساہی سے اسپیکر چیمبر اسمبلی ہال اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا  انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے 30 ایم این اے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار بیٹھے ہیں جبکہ آہندہ عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی 100 سے زائد ایم این اے پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائینگے یہ تمام ایم این اے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن