گوجراکھیلوں میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا : احسان مزاری

نوالہ (نمائندہ خصوصی) کھیلوں میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا اور ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے جامع پروگرام تشکیل دے رہے ہیں تاکہ نچلی سطح تک جا کر اصل کھلاڑیوں کو سامنے لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری سٹی سیکر ٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ ،رانا حنیف ودیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ محمد صغیر بٹ نے احسان الرحمن مزاری کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ  گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے کھیلوں سے وابسطہ ہر شعبے میں گوجرانوالہ کے کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ جیسے شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل  موجود ہے  جسے حکومتی سر پرستی سے بہت اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے چند تجاویز دیں جسے فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے قانونی احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...