وکلاء نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری کی : ثمرہ ورک

کامونکی(نمائندہ خصوصی)وکلاء نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن ثمرہ ورک ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ   12مئی2007  کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی کراچی میں ریلی پر ایک سیاسی جماعت کے غنڈوں نے بدترین تشدد اور بھیانک قتل و غارت کرکے 56 سے زائد وکلاء کو شہید جبکہ 300 سے زائد وکلاء و سیاسی کارکنوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اس المناک سانحہ کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن