پی ٹی آئی کا گوجرانوالہ جلسہ مقبول ترین ثابت ہوگا: ارقم خاں، خالد عزیز

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں ارقم خاں ، سٹی صدر خالد عزیز لون ،سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق گجر ، سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر علی اشر ف مغل ، چوہدری صدیق مہر ،سابق صدر چیمبر عمر اشرف مغل، ضلعی راہنما رانا نعیم الرحمن ، ٹکٹ ہولڈر مستنصر ساہی ، چوہدری محمد علی، مصطفی خالد لو ن ،سید حسن جعفری ، ڈاکٹر طاہر شہزاد،راہنما تحر یک انصاف عثمان صدیق مہر، یحیی بٹ، نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ن لیگی کرپٹ ٹولے نے گوجرانوالہ کے عوام کو شہر کی صفائی ستھرائی، سیوریج ،بجلی، گیس ،سڑکیںودیگر بنیادی سہولیات سے نہ صرف محروم رکھا بلکہ ایشیا کاگندہ ترین شہر بنانے میں ان کی نا اہلی اور نالائقی نے بھرپور کردار ادا کیاہے 18مئی کو پی ٹی آئی کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کاایک مقبول ترین اور کامیاب جلسہ ہوگا۔ جس کے نتیجہ میں گوجرانوالہ پی ٹی آئی کانہ صرف ایک مضبوط قلعہ بنے گا بلکہ سیاسی اور خاندانی مافیا ہمیشہ کیلئے پس پردہ چلا جائے گا  انہوں نے کہا ہم اپنے قائد عمران خان کی کال پر پاکستان کی بقہ کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں گوجرانوالہ کی عوام جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے اپنے قائد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے حواس کھو بیٹھی ہے، انشا اللہ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں نہ صرف کلین سویپ کرے گی بلکہ مفرور مجرم سزا یافتہ کرپٹ سیاسی مافیا کی ضمانتیں بھی ضبط کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن