کامونکی(نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے چچا اور کزن کے ساتھ مل کر تشدد کرکے بیس سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،بتایا گیا ہے کہ دوروز قبل نواحی گاؤں جبوکی میں بیس سالہ نائلہ نصیر مغل کو اسکے بھائی شہباز چچا شمیم اور کزن شعبان نے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا جسے وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں علاج معالجہ کے لئے گئے بعدازاں اسے گھر لے آئے گذشتہ صبح بیس سالہ نائلہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی ،واہنڈو پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کامونکی پہنچاکر مصروف تفتیش ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کا بھائی شہباز اور چچا شمیم اسکی شادی مرضی کے خلاف کرنا چاہتے تھے، اسی بناء اسے تشدد کرکے انہوں نے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
کامونکی:بھائی کا چچا اور کزن سے ملکر تشدد،20 سالہ بہن کو مارڈالا
May 16, 2022