راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہاہے کہ وطن عزیز پاکستان کسی فرقے نہیں بلکہ اسلام کے نام پر قائم ہوا تھاجس کے استحکام کیلئے تمام مسالک، صوبوںاور قومیتوں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بناناضروری ہے ، مکتب تشیع اپنے حقوق سے محروم ہے نظریاتی کونسل رویت ہلال کمیٹی فیڈرل شریعت کورٹ سمیت اسلامائزیشن کے تمام اداروں میں مکتب تشیع کی نظریاتی نمائندگی کے بجائے جی حضوری کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے لہذا تمام
شعبوں میں مکتب تشیع کو نظریاتی نمائندگی دی جائے ،تمام مسالک صوبوں اور قومیتوں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،جنت البقیع و جنت المعلے کی از سر نوتعمیر کی جائے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے امتیازعلی بنگش کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے علاقہ بنگش کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شجاعت بخاری نے باورکرایاکہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں کالعدم جماعتیں پیٹ او ر ایڈکیلئے پاکستان کو میدان جنگ بناناچاہتی ہیں، پرامن افراد کو شیڈول فور میں شامل کرنا امن پسند عوام کو ایکشن پلان کیخلاف بھڑکانے کے مترادف ہے