عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کا محاسبہ ضروری ہے،بیگم ممتاز ملک  

May 16, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن ویمن ونگ پی پی 14 کی صدر بیگم ممتاز ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں معاشی جرائم کرکے گئی ہے جس سے عوام میں مزید غربت پھیلانے کی سوچی سمجھی کوشش کی گئی سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کا محاسبہ ضروری ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو حکومت ملنے کے بعد ہمارے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف غریب کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن ملکی معیشت کے ساتھ پی ٹی آئی نے جو مجرمانہ سلوک کیا ہے اس پر اس جماعت کا کٹہرے میں لانا ضروری ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں خواتین کے معاشی مسائل پی ٹی آئی دور حکومت میں سب سے زیادہ بڑھے۔


 بیروزگاری اور لوگوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے عمران خان کی بطور وزیر اعظم کارکردگی صفر بٹہ صفر رہی ہے پی ٹی آئی دن بدن عوام کے دلوں سے اترتی چلی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں