پنگریو تیز ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے

May 16, 2022

پنگریو/جھڈو(نامہ نگاران)پنگریو اورملحقہ علاقوں میں اتوار کے روز دن بھر تیز ہوائیں چلنے کے باعث علاقے میں معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے۔ پنگریو‘نندو‘ کھوسکی ‘ شادی لارج‘ٹنڈوباگو‘جھڈو‘ نوکوٹ ‘ ڈیئی . کڈھن لواری شریف ‘ ونگو ‘ کلوئی ‘  ملکانی شریف تلہار‘ راجوخانانی اور دیگرعلاقوں میں گردوغبارکے ساتھ  تیزرفتار ہوائیں چلتی رہیں گردآلودطوفانی ہوائیں چلنے کے باعث بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا اورتاریں ٹوٹنے. فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث درجنوں قصبوں اوردیہاتوں کوبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی گردوغبارکے طوفان کے باعث الرجی اورآشوب چشم کے مریضوں کو شدیدمشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تیزطوفانی ہواؤں کے باعث سائن بورڈز ہورڈنگز اورچھپرے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے میدانی علاقوں میں دوردورتک دھول ہی دھول دکھائی دے رہی تھی گزشتہ چندہفتوں سے  گردآلودہوائیں چلنے کے باعث فصلوں اورباغات کونقصان پہنچا ہے ۔جھڈو سے نامہ نگار کے مطابق تین روز شدید گرمی کے بعد جھڈو اور گردونواح میں  مٹی کا طوفان‘ گرم اور گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ اٹھنے والے طوفان سے شہری اور دیہی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا, ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی جبکہ دیہی نواحی علاقوں میں گھاس پھوس سے بنی ہوئی جھونپڑیاں اور چھپرے زمین بوس ہوگئے مٹی کے طوفان نے سب سے زیادہ نقصان زرعی شعبے کو پہنچایا پانی کی شدید قلت کا شکار فصلوں سمیت آم، چیکو، پپیتا، فالسہ، کیلے، لیموں اوردیگر پھلوں کے باغات کو شدید نقصان سے دوچارکردیاجس سے آبادگاروں اورٹھیکیداروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جھڈو اور گردونواح میں چلنے والی گرم ہواؤں کے سبب ہونے والی غیر معمولی گرمی میں حکومت سندھ کی ہدایات پر جھڈو میں ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی منیر احمد منگی اور یوتھ آف جھڈو کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگائیں گئیں اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سینٹری انسپکٹر محمد اکرم کی نگرانی میں ٹینکر کے ذریعے سارے شہر میں پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

مزیدخبریں