شدید گرمی اور جبس ‘ گیسٹرو کی وبا نے ٹنڈوالہ یار میں پنجے گاڑھ لئے

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار )شدید گرمی اور جبس کے سبب گیسٹرو کی وبا  نے ٹنڈوالہ یار میں پنجے گاڑھ لئے , گیسٹرو کی وباء  پھوٹ پڑی , 9 سالہ بچی زندگی کی بازی ہارگئی, درجنوں افراد سول و پرائیویٹ اسپتال میں داخل , مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ڈاکٹرز, انتظامیہ کی جانب سے اقدامات دکھائی نہی دیتے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں سورج سوا نیزے کی صورت اختیار کرگیا گرمی کی شدت48 سینٹی گریڈسے بھی تجاوزکر گئی , سورج کی تپش کے سبب شدید گرمی اور حبس پھیل گیا ہے جسکے بعد گیسٹرو نے بھی شہر کو اپنی  لپیٹ میں لے لیا ہے گیسٹرو کے درجنوں افراد سول و پرائیوٹ اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ شدید گرمی اورحبس کی وجہ سے متعدد افراد بے حوش  ہوگئے ہیں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا  پہنچا۔  دوسری جانب گیسٹرو نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا گیسٹرو کے سبب گوٹھ مرید موری کے  رہائشی جمیل لوند کی 9 سالہ بچی سلینہ لوند زندگی کی بازی ہارگئی مذکورہ گوٹھ کے   گیسٹرو میں مبتلاء کئی خواتین  بچے اسپتال میں داخل ہیں ڈیوٹی پر موجود  ڈاکٹر کا کہنا ہیکہ صبح کی شفٹ میں 50 سے زائد گیسٹرو میں مبتلاء  بچے اسپتال میں آچکے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ گیسٹرو میں مبتلاء  سیکڑوں بچے اسپتال لائے جاچکے ہیں جن میں متعدد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں ڈاکٹر کاکہنا تھا کہ پانی کے سبب گیسٹرو میں اضافہ ہورہا ہے ڈاکٹروں نے عوام کو آگہی دیتے ہوئے کہا پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں پانی کو ابال کر استعمال کیا جائے جبکہ گرمی میں بھی اچانک شدت آگئی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس گیسٹرو سے  نمٹنے کیلئے وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں جن میں انٹی بیکٹریاز , اینٹی بائیوٹک تمام ادویات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن