اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن مرکزی مجلس عاملہ و مرکزی صدر ٹریڈرزونگ میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والے روز اول سے ہی یوٹرن کی سیاست پر عمل کررہے ہیں، ایک طرف تو قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری طرف قومی اسمبلی سے ملنے والی تنخواہیں بھی وصول کرلیتے ہیں، ایک طرف تو موجودہ آئینی طریقے سے منتخب ہونے والی حکومت کو امپورٹڈ حکومت قرار دیتے ہیں تو دوسری جانب اسی حکومت کا حصہ اپنے وزیراعلی کے پی کے کو رہنے دیتے ہیں، جہاں ان کو کچھ حصہ مل جائے وہاں قوم آزاد ہے اور سب اچھا نظر آتاہے ان کو قومی اسمبلی سے ایک آئینی اور جمہوری طریقہ کارکے مطابق اسمبلی سے نکال دیاگیاہے اب الیکشن کا انتظار کریں،موجودہ حکومت ریفارمز کے بعد جلد الیکشن کا اعلان کردے گی۔