اٹک کی عوام عمران خان کی تقریروں پر یقین نہیں رکھتی، سید باسط گیلانی

May 16, 2022


سنجوال کینٹ(نامہ نگار) اٹک کے عوام نے تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت نہ کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ عمران خان کی پالیسوں کے خلاف ہے جلسہ میں  اٹک کی عوام کی اکثریت نہ ہونے کے برابر تھی زیادہ  تر  لوگ  دوسرے اضلاع سے آئے تھے اٹک کی عوام عمران خان کی تقریروں پر یقین نہیں رکھتی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت سید باسط گیلانی المعروف مون شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہا کہ عمران  خان  نے 2018کے الیکشن میں عمران  خان  نے عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ اقتدار میں آکر پورے نہیں کیئے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں اٹک کی عوام کو نظر انداز کیا   سابق وزیر اعظم عمران خان کا دورہ اٹک نا کام تھا اور وہ اٹک میں عوا م کو گمراہ کرنے آئے تھے جنہیں اٹک کے غیو ر عوام نے مسترد کر دیا ہے ، تحریک انصا ف کے رہنماؤں کے چہروں پر مایوسی اور شرمندگی ٹپک رہی تھی ،تحریک انصا ف نے مرکز اور پنجاب میں چار سال تک حکومت کے باوجود اٹک کو پسماندہ رکھا اب کارکردگی ظاہر کرنے کی بجائے گالم برگیڈ عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں